چین نےایرانی فضائی کمپنیوں پر عائد امریکی پابندیوں کی مخالفت کرتے ہوئے انہیں ’’غیر قانونی‘‘ قرار دیا۔ العربیہ کے مطابق یہ بیان امریکی وزیر خزانہ کے اس دعوے کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے کہ امریکی پابندیوں کے دباؤ کے باعث ایرانی فضائی کمپنیاں جلد کام کرنا بند کر دیں گی۔
چین نے ایرانی فضائی کمپنیوں پر امریکی پابندیوں کی مخالفت کردی

مزید خبریں
بیجنگ ۔23ستمبر (اے پی پی):چین نےایرانی فضائی کمپنیوں پر عائد امریکی پابندیوں کی مخالفت کرتے ہوئے انہیں ’’غیر قانونی‘‘ قرار دیا۔ العربیہ کے مطابق یہ بیان امریکی وزیر خزانہ کے اس دعوے کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے کہ امریکی پابندیوں کے دباؤ کے باعث ایرانی فضائی کمپنیاں جلد کام کرنا بند کر دیں گی۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گوو جیاکون نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ چین ہمیشہ یکطرفہ طور پر عائد کی جانے والی غیر قانونی پابندیوں کی مخالفت کرتا رہا ہے، جو بین الاقوامی قوانین سے مطابقت نہیں رکھتیں اور جنہیں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی منظوری حاصل نہیں۔اس سے قبل امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا تھا کہ تمام ایرانی فضائی کمپنیاں 23 ستمبر سے کام کرنا بند کر دیں گی۔







