بیجنگ ۔15جولائی (اے پی پی):چین نے منگل کو تھیان زو۔9 کارگو خلائی جہاز کو کامیابی کے ساتھ زمیں کے کرد مدار میں بھیج دیا ۔چائنا گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک ( سی جی ٹی این ) نے بیجنگ میں چائنا مینڈ اسپیس انجینئرنگ آفس کے حوالہ سے بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق تھیان ژو -9 کارگو جہاز کو لے جانے والا لانگ مارچ-7 یاؤ 10 راکٹ چین کے وین …
چین نے تھیان زو۔9 کارگو خلائی جہاز کو زمین کے گرد مدار میں بھیج دیا
بیجنگ ۔15جولائی (اے پی پی):چین نے منگل کو تھیان زو۔9 کارگو خلائی جہاز کو کامیابی کے ساتھ زمیں کے کرد مدار میں بھیج دیا ۔چائنا گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک ( سی جی ٹی این ) نے بیجنگ میں چائنا مینڈ اسپیس انجینئرنگ آفس کے حوالہ سے بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق تھیان ژو -9 کارگو جہاز کو لے جانے والا لانگ مارچ-7 یاؤ 10 راکٹ چین کے وین چھانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے15 جولائی 2025 کو مقامی وقت کے مطابق صبح 5 بج کر 34 منٹ پر لانچ کیا گیا۔تھیام ژو -9 کارگو جہاز نے مدار میں داخل ہونے کے بعد اپنی ترتیب مکمل کر لی اور بیجنگ کے وقت کے مطابق اسی دن صبح 8 بج کر 52 منٹ پرخلائی سٹیشن کے تھیان ہا مرکز ماڈیول کی پورٹ سے ڈاکنگ مکمل کر لی ۔
ڈاکنگ مکمل ہونے کے بعد تھیان ژو -9 مشترکہ پرواز کے مرحلے میں داخل ہو جائے گا۔بعد میں، شین ژو -20 خلائی عملے کے ارکان تھیان ژو -9 کارگو جہاز میں داخل ہوں گے اور منصوبے کے مطابق سامان کی منتقلی اور دیگر متعلقہ امور انجام دیں گے۔ تھیان ژو-9کارگو جہاز میں خلابازوں کے مدار میں قیام کے لئے ضروری سامان، پروپیلنٹ، اور مختلف تجرباتی آلات سمیت دیگر اشیاء بھیجی گئی ہیں۔









