چین نے نیا مواصلاتی ٹیکنالوجی آزمائشی سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا

چین نے نیا مواصلاتی ٹیکنالوجی آزمائشی سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا۔شنہوا کے مطابق چین نے منگل کے روز جنوبی صوبہ ہینان میں واقع وین چانگ خلائی لانچ مرکز سے ایک نیا مواصلاتی ٹیکنالوجی آزمائشی سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ خلا میں بھیج دیا۔

بیجنگ۔23جون (اے پی پی):چین نے نیا مواصلاتی ٹیکنالوجی آزمائشی سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا۔شنہوا کے مطابق چین نے منگل کے روز جنوبی صوبہ ہینان میں واقع وین چانگ خلائی لانچ مرکز سے ایک نیا مواصلاتی ٹیکنالوجی آزمائشی سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ خلا میں بھیج دیا۔چینی حکام کے مطابق لانچ کے بعد سیٹلائٹ کامیابی سے اپنے مقررہ مدار میں پہنچ گیا۔یہ سیٹلائٹ بنیادی طور پر سیٹلائٹ مواصلات، نشریات و ٹیلی ویژن خدمات اور ڈیٹا کی ترسیل کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ اس کے ذریعے مختلف جدید مواصلاتی ٹیکنالوجیز کی آزمائش اور تصدیق بھی کی جائے گی۔چینی خلائی پروگرام کے مطابق یہ مشن لانگ مارچ راکٹ سیریز کا 653 واں کامیاب مشن ہے، جو ملک کے خلائی پروگرام کی مسلسل ترقی اور تکنیکی پیش رفت کا مظہر سمجھا جا رہا ہے۔