چین نے نیٹ ورکنگ سیٹلائٹس کی 9ویں کھیپ کامیابی سے مدار میں پہنچا دی

چین نے نیٹ ورکنگ سیٹلائٹس کی نویں کھیپ کامیابی سے مدار میں پہنچا دی۔ سی جی ٹی این کے مطابق بیجنگ کے مقامی وقت کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب 10بجکر 42منٹ پر چین نے ہائی نان کمرشل اسپیس لانچ سائٹ سے لانگ مارچ 8 کیریئر راکٹ کے ذریعے چھیئن فان نامی نیٹ ورکنگ سیٹلائٹس کی نویں کھیپ کو کامیابی کے ساتھ مقررہ مدار میں پہنچا دیا۔

بیجنگ۔18مئی (اے پی پی):چین نے نیٹ ورکنگ سیٹلائٹس کی نویں کھیپ کامیابی سے مدار میں پہنچا دی۔ سی جی ٹی این کے مطابق بیجنگ کے مقامی وقت کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب 10بجکر 42منٹ پر چین نے ہائی نان کمرشل اسپیس لانچ سائٹ سے لانگ مارچ 8 کیریئر راکٹ کے ذریعے چھیئن فان نامی نیٹ ورکنگ سیٹلائٹس کی نویں کھیپ کو کامیابی کے ساتھ مقررہ مدار میں پہنچا دیا۔رپورٹ کے مطابق تمام سیٹلائٹس کی حالت معمول کے مطابق ہے اور لانچنگ مشن مکمل طور پر کامیاب رہا۔

مزید خبریں