چین وبائی بیماری کی روک تھام اور معاشی بحالی کے راستے پر پوری دنیا کی مدد کر رہا ہے، شی جن پنگ

بیجنگ ۔ 22 جولائی (اے پی پی) چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ اصلاحات اور اوپن پالیسی کی پالیسی اختیار کرنے کے بعد چین نے آہستہ آہستہ سوشلسٹ معاشی نظام قائم کیا، جس میں بتدریج ترقی اور مضبوطی کا سفر جاری ہے۔انہوں نے بیجنگ میں کاروباری افراد کے لئے منعقدہ ایک فورم میںکہا کہ نوول کورونا وائرس کی وبا نے چین کی معیشت اور عالمی معیشت …

بیجنگ ۔ 22 جولائی (اے پی پی) چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ اصلاحات اور اوپن پالیسی کی پالیسی اختیار کرنے کے بعد چین نے آہستہ آہستہ سوشلسٹ معاشی نظام قائم کیا، جس میں بتدریج ترقی اور مضبوطی کا سفر جاری ہے۔انہوں نے بیجنگ میں کاروباری افراد کے لئے منعقدہ ایک فورم میںکہا کہ نوول کورونا وائرس کی وبا نے چین کی معیشت اور عالمی معیشت پر بہت زیادہ اثر ڈالا ہے، چین میں بہت سے مارکیٹوں کو شدید دباو¿ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں مارکیٹ کی حفاظت ، کاروباری جذبے کو فروغ دینے اور کاروباری اداروں کو زیادہ سے زیادہ کردار ادا کرنے میں مدد فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کرنا چاہیئے تاکہ زیادہ سے زیادہ ترقی کے حصول اور معاشی ترقی کے لئے بنیادی قوت جمع کی جا سکے۔شی جن پنگ نے کہا کہ چینی قوم کی مشترکہ کاوشوں کے ذریعے چین نے وبائی امراض کی روک تھام اور کنٹرول کے سلسلے میں بڑے سٹریٹجک نتائج حاصل کئے ہیں اور معاشی ترقی مستحکم طور پر بہتر ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ چین وبائی بیماری کی روک تھام ،کنٹرول اور معاشی بحالی کے راستے پر پوری دنیا کی مدد کر رہا ہے اور صورتحال توقع سے بہتر ہے، ہمیں اپنے اعتماد کو مضبوط بنانا اور مشکلات کو حل کرنا چاہیئے اور سال بھر اچھی معاشی ترقی کے لئے کوشش کرنی چاہیئے۔