چین پاک دوستی پر سابق چینی سفارتکار کی کتاب کی بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے میں تقریب رونمائی

بیجنگ۔12اپریل (اے پی پی):پاکستان میں چین کے سابق سفیر لو شو لین کی پاک چین دوستی پر تحریر کی گئی کتاب گارلینڈز آف لو کی تقریب رونمائی بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے میں ہوئی۔ چینی ریڈیو کے مطابق تقریب سے اپنے خطاب میں چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے چین پاکستان دوستی کو گہراکرنے کیلئے لو شو لین کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ لوشولین جیسی شخصیات …

بیجنگ۔12اپریل (اے پی پی):پاکستان میں چین کے سابق سفیر لو شو لین کی پاک چین دوستی پر تحریر کی گئی کتاب گارلینڈز آف لو کی تقریب رونمائی بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے میں ہوئی۔

چینی ریڈیو کے مطابق تقریب سے اپنے خطاب میں چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے چین پاکستان دوستی کو گہراکرنے کیلئے لو شو لین کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ لوشولین جیسی شخصیات کی خدمات کے نتیجے میں دونوں ممالک کے تعلقات مضبوط ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لوشولین نوجوان نسل کیلئے رول ماڈل کی حیثیت رکھتے ہیں۔ سابق سفیرنے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گارلینڈزآف لو پاک چین دوستی کی ستائش پر مبنی منظم ہے۔

انہوں نے کہا چینی سفارتکاروں کے دل میں پاکستان کا مقام بہت اونچا ہے۔ لوشو لین نے یہ کتاب چین پاک سفارتی تعلقات کی سترویں سالگرہ کی مناسبت سے تحریر کی ہے جو اس سال منائی جارہی ہے۔ کتاب دونوں ممالک کی سات دہائیوں پر مشتمل دوستی کی تاریخی تصاویر اور کہانیوں پر مشتمل ہے جس کا مقصد چین پاک دوستی کے ہیروز کو خراج تحسین پیش کرنا، باہمی تعلقات کے اہم سنگ میل کو اجاگر کرنا اور نوجوان نسل کو دونوں ممالک کی دوستی سے روشناس کرانا ہے