چین ڈینگ شیاؤپنگ کی 120ویں سالگرہ پر ڈاک ٹکٹ جاری کرے گا

115
Myanmar earthquake
Myanmar earthquake

بیجنگ۔21اگست (اے پی پی):چائنا پوسٹ گورننگ باڈی چائینیز پیپلز پولیٹیکل کنسلٹیٹو کانفرنس کےآنجہانی سابق چیئرمین ڈینگ ژیاؤ پنگ کی 120ویں سالگرہ پر جمعرات کو چار ڈاک ٹکٹوں کا سیٹ جاری کرے گا۔

شنہوا کے مطابق چائنا پوسٹ نے بدھ کو کہا کہ ہر ڈاک ٹکٹ پر ڈینگ کے شاندار کیریئر اور کرشماتی شخصیت کی یاد میں آئل پینٹنگ کی تصویر ہے۔ پینٹنگز کا عنوان ’’محنت سے کام ۔مطالعہ کے تجربات‘‘،” ’’فوجی خدمات کے سال‘‘، ’’سائنس کی بہار‘‘ اور ’’اصلاح اور آگہی ‘‘ ہے۔ ڈینگ ژیاؤ پنگ 22 اگست 1904 کو چین کے صوبہ سیچوان میں پیدا ہوئے، انہیں چین میں جدید اصلاحات اور ترقی و آگہی کے بانی معمار کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جن کا آغاز 1970 کی دہائی کے آخر میں شروع ہوا تھا۔ ٹکٹ کے فی سیٹ کی قیمت 4.8 یوآن (67 امریکی سینٹ) ہے، ڈاک ٹکٹوں کے 7 ملین سیٹ جاری کیے جائیں گے