چین کا ایران کے ساتھ سیاسی اوراقتصادی تعلقات کو جاری رکھنے کا اعلان

بیجنگ ۔ 13 مئی (اے پی پی) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گنگ شوانگ نے چین کے دارالحکومت بیجنگ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران جوہری معاہدے سے ٹرمپ کی علیحدگی کے باوجود ہم ایران کے ساتھ سیاسی اور اقتصادی تعلقات کو جاری رہیں گے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایران اور چین عالمی قوانین کے فریم ورک کے تحت دوطرفہ اقتصادی اور …

بیجنگ ۔ 13 مئی (اے پی پی) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گنگ شوانگ نے چین کے دارالحکومت بیجنگ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران جوہری معاہدے سے ٹرمپ کی علیحدگی کے باوجود ہم ایران کے ساتھ سیاسی اور اقتصادی تعلقات کو جاری رہیں گے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایران اور چین عالمی قوانین کے فریم ورک کے تحت دوطرفہ اقتصادی اور سیاسی تعلقات کو جاری رکھیں گے۔شوانگ نے اسرائیلی حکومت کی جانب سے شام پر حالیہ میزائلی حملے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم تمام ممالک سے علاقے میں امن اور سلامتی کی فراہمی کے لئے صبر و تحمل سے کام لینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔