چین کا ویزہ فری انٹری کی مدت میں توسیع کا اعلان

بیجنگ۔4نومبر (اے پی پی):چین نے ویزافری انٹری پالیسی کی مدت میں توسیع کا اعلان کر دیا ہے جو 10 نومبر سے لاگو ہو گی اور 31 دسمبر 2026 تک جاری رہے گی۔ اردو نیوز کے مطابق چین کی وزارت خارجہ نے گزشتہ روز بتایا کہ ویزا فری انٹری کی فہرست میں سویڈن کو بھی شامل کر لیا گیا ہےجس کے بعد ممالک کی مجموعی تعداد 45 ہے جس میں فرانس، …

بیجنگ۔4نومبر (اے پی پی):چین نے ویزافری انٹری پالیسی کی مدت میں توسیع کا اعلان کر دیا ہے جو 10 نومبر سے لاگو ہو گی اور 31 دسمبر 2026 تک جاری رہے گی۔ اردو نیوز کے مطابق چین کی وزارت خارجہ نے گزشتہ روز بتایا کہ ویزا فری انٹری کی فہرست میں سویڈن کو بھی شامل کر لیا گیا ہےجس کے بعد ممالک کی مجموعی تعداد 45 ہے جس میں فرانس، جرمنی، سپین اور دیگر ممالک شامل ہیں۔

وزارت خارجہ کی فہرست میں 32 یورپی ممالک آتے ہیں جبکہ آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جاپان، جنوبی کوریا اور جنوبی امریکا کے علاوہ بعض خلیجی ممالک بھی شامل ہیں۔ اس پالیسی کی مقررہ مدت بہت سے ممالک کے لیے سال کے آخر میں ختم ہونے والی تھی۔ چین نے حالیہ برسوں کے دوران درجنوں ممالک کے شہریوں کو ویزے کے بغیر داخلے کی پیش کش کی ہے تاکہ غیرملکی سیاحوں کو اپنی جانب راغب کیا جا سکے ۔

امریکا، کینیڈا اور برطانیہ اس سکیم کا حصہ نہیں ہے، اس کے تحت صرف اہل ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد ہی ملک میں داخل ہو سکتے ہیں جن کا تعلق کاروباری یا سیاحتی دوروں سے ہو، اسی طرح رشتہ داروں سے ملنے کے لئے آنے والے بھی 30 روز کے لئے وہاں جا سکتے ہیں۔اسی طرح چین یورپی یونین تک اپنی رسائی کو بڑھانے کے لئے بھی کوشاں ہے ۔