چین کا کمبوڈیا اورتھائی لینڈ کے درمیان سرحدی جھڑپوں پر اظہار تشویش

بیجنگ۔24جولائی (اے پی پی):چین نے کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے درمیان طویل عرصے سے جاری سرحدی تنازعے پر جمعرات کو شروع ہونے والی جھڑپوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔اے ایف پی کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گوو جیاکن نے کہا کہ ہمیں دونوں ممالک کے درمیان پیدا ہونے والی موجودہ صورتحال پر گہری تشویش ہے، امید کرتے ہیں کہ دونوں فریق مذاکرات اور مشاورت کے ذریعے …

بیجنگ۔24جولائی (اے پی پی):چین نے کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے درمیان طویل عرصے سے جاری سرحدی تنازعے پر جمعرات کو شروع ہونے والی جھڑپوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔اے ایف پی کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گوو جیاکن نے کہا کہ ہمیں دونوں ممالک کے درمیان پیدا ہونے والی موجودہ صورتحال پر گہری تشویش ہے، امید کرتے ہیں کہ دونوں فریق مذاکرات اور مشاورت کے ذریعے مسائل کو مناسب طریقے سے حل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا اور اچھے ہمسائیگی تعلقات دونوں ممالک کے بنیادی اور طویل مدتی مفاد میں ہے۔

واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان حالیہ جھڑپیں ایمرالڈ ٹرائی اینگل نامی علاقے پر شروع ہوئی ہیں جہاں کمبوڈیا، تھائی لینڈ اور لاؤس کی سرحدیں ملتی ہیں۔یہ تنازعہ کئی دہائیوں سے جاری ہے جو 15 سال قبل خونریز فوجی جھڑپوں کی صورت اختیار کر گیا تھا اور اب مئی میں اس وقت بھڑک اٹھا جب ایک کمبوڈین فوجی فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا۔جمعرات کو جھڑپیں اس وقت شدید ہو گئیں

جب کمبوڈیا نے تھائی لینڈ کی جانب راکٹ داغے جبکہ تھائی فوج نے ایف16 طیارے فضائی حملوں کے لیے روانہ کیے۔ جھڑپوں میں کم از کم ایک شہری ہلاک اور تین زخمی ہو چکے ہیں۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چین ان جھڑپوں میں منصفانہ اور غیر جانبدارانہ مؤقف اختیار کرے گا۔انہوں نے کہا کہ چین اپنے انداز میں امن و مکالمے کو فروغ دینے کی بھرپور کوشش کرتا رہا ہے اور کرتا رہے گا۔

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔