بیجنگ ۔24جنوری (اے پی پی):ورلڈ اکنامک فورم کے صدر بورج برینڈے نے کہا ہے کہ ہم سرد جنگ کے خاتمے کے بعد سے اب تک کی سب سے مشکل جغرافیائی سیاسی صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں لیکن عالمی معیشت نے مضبوط لچک کا مظاہرہ بھی کیا ہے ۔ڈیووس میں منعقدہ ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس کے موقع پرانہوں نے چائنا میڈیا گروپ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا …
چین کی اصلاحات سے غربت کا خاتمہ ہوا ہے، صدر ورلڈ اکنامک فورم بورج برینڈے

مزید خبریں
بیجنگ ۔24جنوری (اے پی پی):ورلڈ اکنامک فورم کے صدر بورج برینڈے نے کہا ہے کہ ہم سرد جنگ کے خاتمے کے بعد سے اب تک کی سب سے مشکل جغرافیائی سیاسی صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں لیکن عالمی معیشت نے مضبوط لچک کا مظاہرہ بھی کیا ہے ۔ڈیووس میں منعقدہ ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس کے موقع پرانہوں نے چائنا میڈیا گروپ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ 2017 میں ڈیووس فورم میں چینی صدر شی جن پنگ کا خطاب حوصلہ افزا تھا۔
چین نے ہمیشہ دوسروں کےساتھ مل کر کام کرنے کی اہمیت پر زور دیا ہے، آج ہم جن چیلنجز کا سامنا کر رہے ہیں ان کو صرف مشترکہ کوششوں سے ہی حل کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک انتہائی مربوط عالمی معیشت میں ڈی کپلنگ کوئی آسان کام نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین کی اصلاحات اور کھلے پن سے نہ صرف چینی معیشت مضبوط ہوئی ہے اور بڑی تعداد میں ملازمتیں پیدا ہوئی ہیں بلکہ غربت کا خاتمہ بھی ہوا ہے ، گزشتہ تیس سال میں چینی عوام کے معیار زندگی میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین اپنی ترقی میں درپیش مسائل اور چیلنجزسے پیچھے نہیں ہٹتا۔ چین کی ایک منفرد برتری یہ ہے کہ اپنے پانچ سالہ منصوبوں کے ذریعے ملک کے وسائل کو دوسرے ممالک کے مقابلے میں زیادہ موثر طریقے سے ترتیب دیا جاتا ہے۔ چین ٹیکنالوجی کے بہت سے شعبوں میں دنیا میں پیش پیش ہے اور اس کی قابل تجدید توانائی کی ترقی سرفہرست ہے۔








