چین کی امریکا سے سفارتی بات چیت ملتوی کرنے کی خبر بے بنیاد ہے، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ۔05 اکتوبر(اے پی پی)چین کی وزارت خارجہ نے امریکی میڈیا نے حال ہی میں شائع ہونے والی رپورٹ کو بے بنیاد قرار دے دیا جس میں کہا گیاکہ ایک امریکی عہدیدار نے کہا ہے کہ چین نے دوسری چین امریکی سفارتی سلامتی بات چیت کو ملتوی کرنے کی تجویز پیش کی۔ چائنا ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چون اینگ نے صحافیوںکے اس خبر کے …

بیجنگ۔05 اکتوبر(اے پی پی)چین کی وزارت خارجہ نے امریکی میڈیا نے حال ہی میں شائع ہونے والی رپورٹ کو بے بنیاد قرار دے دیا جس میں کہا گیاکہ ایک امریکی عہدیدار نے کہا ہے کہ چین نے دوسری چین امریکی سفارتی سلامتی بات چیت کو ملتوی کرنے کی تجویز پیش کی۔ چائنا ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چون اینگ نے صحافیوںکے اس خبر کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ خبر بالکل بے بنیاد ہے اور انتہائی غیر ذمہ دار انہ ہے۔ چین اس کی سخت مخالفت کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ امریکا نے حال ہی میں دوسری چین امریکا سفارتی سلامتی بات چیت کو ملتوی کرنے کی تجویز پیش کی تھی۔ ترجمان نے کہا کہ ہم متعلقہ ادارے سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوراً افو ہیں پھیلا نا بند کردیں۔

مزید خبریں