چین نے برطانوی حکومت کی جانب سے چین کے جِینگ یے گروپ کی زیرِ ملکیت برٹش سٹیل کمپنی کو نیشنلائز کرنے کے فیصلے کی مخالفت اور اس پرشدید عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
چین کی برطانوی حکومت کے برٹش سٹیل کو نیشنلائز کرنے کے فیصلے کی مخالفت

مزید خبریں
بیجنگ۔17جولائی (اے پی پی):چین نے برطانوی حکومت کی جانب سے چین کے جِینگ یے گروپ کی زیرِ ملکیت برٹش سٹیل کمپنی کو نیشنلائز کرنے کے فیصلے کی مخالفت اور اس پرشدید عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
سی جی ٹی این کے مطابق چین کی وزارتِ تجارت کے ترجمان نے جمعہ کو برطانوی حکومت کی جانب سے چین کے جِینگ یے گروپ کی زیرِ ملکیت برٹش سٹیل کمپنی کو نیشنلائز کے معاملے پرصحافیوں کے سوال کے جواب میں کہا کہ چین برطانوی حکومت کے متعلقہ فیصلے کی شدید مخالفت اور اس پر شدید عدم اطمینان کا اظہار کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جِینگ یے گروپ کی جانب سے خریداری سے پہلے برٹش سٹیل کئی برسوں سے خسارے میں چل رہی تھی۔ جِینگ یے گروپ کے حصول کے بعد اس نے برٹش سٹیل میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی، جس سے کمپنی کا آپریشن برقرار رہا اور ملازمتوں کا تحفظ ممکن ہوا۔ ترجمان نے کہا کہ برطانیہ نے قومی سلامتی کے نام پر برٹش سٹیل کو زبردستی اپنے کنٹرول میں لیا اور بعد ازاں اسے قومی ملکیت میں تبدیل کر دیا، جس سے جِینگ یے گروپ کے جائز حقوق اور مفادات کو شدید نقصان پہنچا ہے اور برطانیہ میں چینی کاروباری اداروں کے سرمایہ کاری اعتماد کو بھی متاثر کیا گیا ہے۔ انہون نے کہا کہ چین اس معاملے کی پیش رفت پر قریبی نظر رکھے گا، چینی کاروباری اداروں کی جانب سے قانونی ذرائع کے استعمال کے ذریعے اپنے حقوق کے تحفظ کی حمایت کرے گا اور چینی کمپنیوں کے مفادات کے مضبوط تحفظ کے لیے موثر اقدامات کرے گا۔








