لندن ۔31دسمبر (اے پی پی):چین نے برطانیہ کے تائیوان کے حوالے سے بیان کی مذمت کی ہے ۔شنہوا کے مطابق چین کے سفارتخانے نےکہا کہ چین برطانیہ کی جانب سے تائیوان کے حوالے سے دئیے گئے بیانات کی مذمت کرتا ہے۔چین کی عوامی فوج (پی ایل اے) کی تائیوان کے ارد گرد کی فوجی مشقوں کے بعد برطانیہ کے وزارت خارجہ، کامن ویلتھ اور ترقیاتی دفتر کے ایک ترجمان نے …
چین کی برطانیہ کے تائیوان کے حوالے سے بیان کی مذمت

مزید خبریں
لندن ۔31دسمبر (اے پی پی):چین نے برطانیہ کے تائیوان کے حوالے سے بیان کی مذمت کی ہے ۔شنہوا کے مطابق چین کے سفارتخانے نےکہا کہ چین برطانیہ کی جانب سے تائیوان کے حوالے سے دئیے گئے بیانات کی مذمت کرتا ہے۔چین کی عوامی فوج (پی ایل اے) کی تائیوان کے ارد گرد کی فوجی مشقوں کے بعد برطانیہ کے وزارت خارجہ، کامن ویلتھ اور ترقیاتی دفتر کے ایک ترجمان نے تحمل کی اپیل کرتے ہوئے ایسی مزید کارروائیوں سے بچنے کا مطالبہ کیا جو امن و استحکام کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔
اس بیان کو چینی سفارتخانے نے "غلط” اور "حقائق کی غلط ترجمانی اور سچائی کو توڑ مروڑ کر پیش کرنا” قرار دیا۔چینی سفارتخانے کے ترجمان نے کہا کہ تائیوان چین کا صوبہ ہےاور تائیوان کا مسئلہ چین کا داخلی معاملہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ایل اے کی مشقیں تائیوان کی علیحدگی پسند طاقتوں کے خلاف ایک سزائی اور باز رکھنے والی کارروائی ہیں، جو بیرونی مداخلت کے خلاف ایک سخت وارننگ اور چین کی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو محفوظ رکھنے کے لیے ضروری قدم ہے۔ترجمان نے کہا کہ کوئی بھی ملک اس پر غیر ذمہ دارانہ تبصرے کرنے کا حق نہیں رکھتا ۔
چینی سفارتخانے کے ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ چین برطانوی حکومت سےچین کے ساتھ اپنے وعدوں کی پاسداری کرنے کی اپیل کرتا ہے تاکہ چین کے داخلی امور میں مداخلت سے بچا جائے، تائیوان میں علیحدگی پسندوں کو حوصلہ نہ دیا جائے۔








