چین کی خدمات کی درآمد و برآمد کی کل مالیت میں 7.1 فیصد اضافہ

بیجنگ۔31دسمبر (اے پی پی):چین کی خدمات کی درآمد و برآمد کی کل مالیت میں رواں سال کے پہلے 11 ماہ کے دوران 7.1 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سی جی ٹی این کے مطابق چینی وزارت تجارت کے شعبہ خدماتی تجارت کے سربراہ نے جنوری سے نومبر 2025 تک خدمات میں تجارت کی ترقی کے حوالے سے آگاہ کیا ،جنوری سے نومبر 2025 تک چین کی خدمات کی تجارت میں …

بیجنگ۔31دسمبر (اے پی پی):چین کی خدمات کی درآمد و برآمد کی کل مالیت میں رواں سال کے پہلے 11 ماہ کے دوران 7.1 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

سی جی ٹی این کے مطابق چینی وزارت تجارت کے شعبہ خدماتی تجارت کے سربراہ نے جنوری سے نومبر 2025 تک خدمات میں تجارت کی ترقی کے حوالے سے آگاہ کیا ،جنوری سے نومبر 2025 تک چین کی خدمات کی تجارت میں مستحکم اضافہ جاری رہا اور خدمات کی کل درآمدات اور برآمدات 7.20237 ٹریلین یوآن تک پہنچیں جو کہ سالانہ بنیاد پر 7.1 فیصد کا اضافہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق علم پر مبنی خدمات کی تجارت نے ترقی کو برقرار رکھا، جنوری سے نومبر تک علمی خدمات کی درآمدات اور برآمدات 5.6 فیصد اضافے کے ساتھ 2.73057 ٹریلین یوآن تک پہنچیں۔ سفری خدمات میں درآمدات اور برآمدات 8.2 فیصد اضافے کے ساتھ 1.97627 ٹریلین یوآن تک پہنچیں۔

 

مزید خبریں