چین کی طویل مدتی معاشی بہتری کے رجحانات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ، تر جمان چینی وزارت خارجہ

بیجنگ۔19دسمبر (اے پی پی):چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے کہا کہ چین کی طویل مدتی معاشی بہتری کے رجحانات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی جو چین کے لیے مواقعوں کے اشتراک اور دنیا کے ساتھ مشترکہ ترقی کا سب سے بڑا اعتماد ہے۔ جمعرات کو ترجمان نے ان خیالات کا اظہار کچھ دن پہلے یومیہ پریس کانفرنس میں سینٹرل اکنامک ورک کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر ایک غیر …

بیجنگ۔19دسمبر (اے پی پی):چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے کہا کہ چین کی طویل مدتی معاشی بہتری کے رجحانات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی جو چین کے لیے مواقعوں کے اشتراک اور دنیا کے ساتھ مشترکہ ترقی کا سب سے بڑا اعتماد ہے۔

جمعرات کو ترجمان نے ان خیالات کا اظہار کچھ دن پہلے یومیہ پریس کانفرنس میں سینٹرل اکنامک ورک کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر ایک غیر ملکی میڈیا کے تبصرے کے حوالے سے سوال کے جواب میں کیا ۔ ترجمان نے کہا کہ چین مثبت معاشی ترقی اور کھلے پن کو فروغ دینا جاری رکھے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم چین میں سرمایہ کاری کے لئے مزید غیر ملکی دوستوں کا بھی خیرمقدم کریں گے ۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے کہا کہ چین کی طویل مدتی معاشی بہتری کے رجحانات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی جو چین کے لیے مواقعوں کے اشتراک اور دنیا کے ساتھ مشترکہ ترقی کا سب سے بڑا اعتماد ہے۔ترجمان نے کہا کہ ہم چین میں سرمایہ کاری کے لئے مزید غیر ملکی دوستوں کا بھی خیرمقدم کریں گے ۔

مزید خبریں