چین کی فلپائن کی جانب سےبحیرۂ جنوبی چین میں چینی جزیروں اور چٹانوں پر تعمیراتی سرگرمیوں کی مذمت
چین کی فلپائن کی جانب سےبحیرۂ جنوبی چین میں چینی جزیروں اور چٹانوں پر تعمیراتی سرگرمیوں کی مذمت

مزید خبریں
بیجنگ۔18مئی (اے پی پی):چین نے فلپائن کی جانب سےبحیرۂ جنوبی چین میں چینی جزیروں اور چٹانوں پر کسی بھی قسم کی تعمیراتی سرگرمیوں کی مذمت کی ہے جن پر فلپائن نے غیر قانونی قبضہ کر رکھا ہے۔ شنہوا کے مطابق چین کی وزارتِ دفاع کے ترجمان جیانگ بن نے پیر کو یہ ریمارکس ان رپورٹس کے جواب میں دیئے جن میں سیٹلائٹ تصاویر کے حوالے سے کہا گیا تھا کہ فلپائن ننشا جزائر میں اپنے زیرِ قبضہ جزیروں اور چٹانوں پر بنیادی ڈھانچے کی تعمیر تیز کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین بحیرۂ جنوبی چین میں فلپائن کی جانب سے چینی جزیروں اور چٹانوں پر کسی بھی قسم کی تعمیراتی سرگرمی کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کو ننشا جزائر اور ان سے ملحقہ سمندری علاقوں پر ناقابلِ تردید خودمختاری حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین فلپائن کی جانب تمام چینی جزیروں اور چٹانوں پر تعمیراتی سرگرمیوں کی سخت مخالفت کرتا ہے، جن میں ژونگے ڈائو اور مہوان ڈائو شامل ہیں۔ ترجمان چینی وزارت دفاع نے کہا کہ چین اپنی علاقائی خودمختاری اور سمندری حقوق و مفادات کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات جاری رکھے گا۔








