چین کی مستحکم معاشی ترقی کا رجحان برقرار

چین کی رواں سال جنوری سے اپریل تک مستحکم معاشی ترقی کا رجحان برقرار رہا۔سی جی ٹی این کے مطابق چین کے قومی ادارہ شماریات کے ترجمان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ رواں سال جنوری سے اپریل تک چین کی قومی معیشت نے مستحکم ترقی کا رجحان برقرار رکھا ہے۔

بیجنگ۔18مئی (اے پی پی):چین کی رواں سال جنوری سے اپریل تک مستحکم معاشی ترقی کا رجحان برقرار رہا۔سی جی ٹی این کے مطابق چین کے قومی ادارہ شماریات کے ترجمان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ رواں سال جنوری سے اپریل تک چین کی قومی معیشت نے مستحکم ترقی کا رجحان برقرار رکھا ہے۔ جنوری سے اپریل تک چین میں نامزد سائز سےبالا صنعتی اداروں کی ایڈڈ ویلیو میں سالانہ بنیادوں پر 5.6 فیصد کا اضافہ ہوا۔ سروس سیکٹر کے پیداواری انڈیکس میں سال بہ سال 4.9 فیصد اضافہ دیکھا گیا جبکہ اشیائے خورد و نوش کی کل ریٹیل سیل 16.4941 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی جو کہ سال بہ سال 1.9 فیصد کا اضافہ ہے۔ سامان کی درآمدات و برآمدات میں تیز رفتار اضافہ دیکھا گیا اور تجارتی ڈھانچے میں بہتری کا سلسلہ جاری رہا۔رپورٹ کے مطابق جنوری سے اپریل تک سامان کی درآمدات و برآمدات کی کل مالیت 16.2252 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی جو کہ سال بہ سال 14.9 فیصد کا اضافہ ہے۔

مزید خبریں