چین کی معیشت 2030 تک 1700 کھرب یوآن سے تجاوز کر جائے گی ، وزیراعظم لی چیانگ

بیجنگ ۔5نومبر (اے پی پی):چین کے وزیراعظم لی چیانگ نے کہا ہے کہ 2030 تک چین کی معیشت میں 26 فیصد اضافہ متوقع ہے، جس سے اس کا حجم بڑھ کر 1700 کھرب یوآن تک پہنچ جائے گا۔ تاس کے مطابق ان خیالات کا انہوں نے آٹھویں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (CIIE) کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پانچ سال میں چین کی …

بیجنگ ۔5نومبر (اے پی پی):چین کے وزیراعظم لی چیانگ نے کہا ہے کہ 2030 تک چین کی معیشت میں 26 فیصد اضافہ متوقع ہے، جس سے اس کا حجم بڑھ کر 1700 کھرب یوآن تک پہنچ جائے گا۔ تاس کے مطابق ان خیالات کا انہوں نے آٹھویں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (CIIE) کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ پانچ سال میں چین کی معیشت کا حجم 1700کھرب یوآن سے تجاوز کر جائے گا، جو عالمی معیشت کی ترقی میں نیا اور نمایاں کردار ادا کرے گا۔انہوں نے کہا کہ چین اپنی معیشت کے اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دے گا، کھپت میں اضافے کے ذریعے اندرونی طلب کو بڑھانے کی کوشش کرے گا اور ایک ارب 40 کروڑ آبادی پر مشتمل ایک بڑی منڈی کی اپنی حیثیت سے مکمل صلاحیت کو بروئے کار لائے گا۔

وزیراعظم لی چیانگ نے کہا کہ چین کی جامع معاشی پالیسیوں میں اصلاحات کو مزید مضبوط اور موثر بنایا جائے گا۔اعداد و شمار کے مطابق 2024 میں چین کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) 134.9 ٹریلین یوآن رہی، جبکہ حکومت کو توقع ہے کہ 2025 میں معیشت 140 ٹریلین یوآن تک پہنچ جائے گی۔چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو ملک کی سب سے بڑی درآمدی نمائش ہے، جو 5 سے 10 نومبر تک نیشنل ایگزیبیشن اینڈ کانفرنس سینٹر میں منعقد ہو رہی ہے۔

رواں سال 4ہزار سے زائد شرکا اپنی اعلیٰ معیار کی مصنوعات نمائش میں پیش کر رہے ہیں، جبکہ روسی ایکسپورٹ سینٹر کی جانب سے خوراک، کاسمیٹکس اور دیگر اشیا کے روسی صنعت کاروں کا سٹال بھی لگایا گیا ہے۔

مزید خبریں