چین نے اے ایف سی انڈر 17 ایشین کپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو 0-2 گول سے شکست دے کر 22سال بعد پہلی مرتبہ فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔شنہوا کے مطابق میچ کے آغاز سے ہی چینی ٹیم نے جارحانہ کھیل پیش کیا
چین کی ٹیم 22 سال بعد اے ایف سی انڈر 17 ایشین کپ کے فائنل میں پہنچ گئی

مزید خبریں
جدہ۔20مئی (اے پی پی):چین نے اے ایف سی انڈر 17 ایشین کپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو 0-2 گول سے شکست دے کر 22سال بعد پہلی مرتبہ فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔شنہوا کے مطابق میچ کے آغاز سے ہی چینی ٹیم نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور متعدد حملے کیے، تاہم آسٹریلوی ٹیم کی دفاعی لائن نے پہلے ہاف میں کوئی گول نہ ہونے دیا۔چین کو میچ میں برتری 49 منٹ میں ملی جب شوائی ویہاؤ نے ژو یونُو کے پاس پر شاندار گراؤنڈ شاٹ کھیلتے ہوئے گیند جال میں پہنچادی اور اپنی ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف 0-1 کی برتری دلا دی۔ آسٹریلیا کی ٹیم نے مقابلہ برابر کرنے کی بھرپور کوشش کی، لیکن چینی ٹیم نے عمدہ دفاع اور جوابی حملوں کے ذریعے اپنی سبقت برقرار رکھی۔اضافی وقت میں متبادل کھلاڑی شے جن نے آسٹریلوی دفاعی غلطی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دوسرا گول سکور کیا اور اپنی ٹیم کی فائنل میں رسائی یقینی بنادی۔میچ کے بعد شوائی ویہاؤ نے کہا کہ پوری ٹیم متحد رہی اور کامیابی کے لئے بھرپور محنت کی۔چینی کوچ بن اوکیشیما نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں غیرمعمولی ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا، خاص طور پر مشکل حالات میں بھی کھلاڑی آخر تک پُراعتماد رہے۔چین اب جمعہ کو فائنل میں جاپان کا سامنا کرے گا۔ گروپ مرحلے میں جاپان نے چین کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دی تھی۔کوچ بن اوکیشیما کا کہنا تھا کہ ٹیم نے اس شکست سے سبق سیکھا ہے اور فائنل کے لئے حریف کی طاقت اور اپنی حکمتِ عملی کے مطابق تیاری کی جائے گی۔








