چین کی گوانگ ڈونگ ریجنل مینز ہاکی ٹیم 12 سے 30 اکتوبر 2026ء تک پاکستان کا ہاکی دورہ کرے گی

"پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اعلان کیا ہے کہ چین کی گوانگ ڈونگ ریجنل مینز ہاکی ٹیم 12 سے 30 اکتوبر 2026ء تک پاکستان کا دورہ کرے گی، جس کے دوران مختلف ہاکی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔”

اسلام آباد۔15اگست (اے پی پی):پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اعلان کیا ہے کہ چین کی گوانگ ڈونگ ریجنل مینز ہاکی ٹیم 12 سے 30 اکتوبر 2026ء تک پاکستان کا تفصیلی ہاکی دورہ کرے گی۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مطابق چینی ریجنل ٹیم کا دورہ پاکستان اور چین کے درمیان ہاکی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، پاکستانی کھلاڑیوں کو مسلسل بین الاقوامی معیار کی مسابقت فراہم کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں کے تبادلوں کو فروغ دینے کی کوششوں کا حصہ ہے۔دورہ پاکستان کے دوران گوانگ ڈونگ کی ٹیم ملک کے مختلف بڑے ہاکی مراکز میں پاکستانی محکمانہ، ادارہ جاتی اور کلب ٹیموں کے خلاف متعدد مسابقتی میچز کھیلے گی۔میچز کے شیڈول کے مطابق 14 اکتوبرایم پی سی ایل بمقابلہ گوانگ ڈونگ، ایم پی سی ایل ہاکی اسٹیڈیم راولپنڈی،15 اکتوبر کو پاک ڈی ایس بمقابلہ گوانگ ڈونگ، نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم اسلام آباد،17 اکتوبرکو پاکستان نیوی بمقابلہ گوانگ ڈونگ، نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم اسلام آباد،18 اکتوبرکو پاک ڈی ایس بمقابلہ گوانگ ڈونگ، واہ کینٹ ہاکی اسٹیڈیم،20 اکتوبرکو پاک ڈی ایس بمقابلہ گوانگ ڈونگ، نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم اسلام آباد،23 اکتوبرکو پاکستان کسٹمز بمقابلہ گوانگ ڈونگ، ڈی ایچ اے ہاکی اسٹیڈیم لاہور،24 اکتوبرکو پاک ڈی ایس بمقابلہ گوانگ ڈونگ، اسپورٹس کمپلیکس نارووال،26 اکتوبرکو پاک ڈی ایس بمقابلہ گوانگ ڈونگ، نیشنل ہاکی اسٹیڈیم گوجرہ،27 اکتوبرکو پاک ڈی ایس بمقابلہ گوانگ ڈونگ، ڈی ایچ اے ہاکی اسٹیڈیم لاہور،29 اکتوبرکو اضافی میچ جس کا حتمی فیصلہ ہونا باقی ہے جس کے مقام کا تعین بعد میں کیا جائے گا۔گوانگ ڈونگ ٹیم کا وفد 12 اکتوبر کو پاکستان پہنچے گا جبکہ 30 اکتوبر 2026ء کو وطن واپس روانہ ہوگا۔پی ایچ ایف کے مطابق طویل دورے سے چینی ریجنل ٹیم کو بین الاقوامی تجربہ حاصل ہوگا، جبکہ پاکستانی ٹیموں کو ملک کے مختلف علاقوں میں ایک مضبوط چینی ٹیم کے خلاف کھیلنے کا موقع ملے گا۔پاکستان ہاکی فیڈریشن نے دورے کو پاکستان اور چین کے درمیان ہاکی تعاون کو وسعت دینے، باقاعدہ بین الاقوامی روابط کو فروغ دینے اور کھلاڑیوں، کوچز و آفیشلز کے لیے مزید مواقع پیدا کرنے کی جانب اہم قدم قرار دیا ہے۔ فیڈریشن کو امید ہے کہ چینی ٹیم کے دورہ پاکستان سے ملکی سطح پر ہاکی کے فروغ میں بھی مدد ملے گی اور بین الاقوامی مقابلوں کا دائرہ اسلام آباد اور لاہور سے بڑھا کر راولپنڈی، واہ کینٹ، نارووال اور گوجرہ جیسے اہم ہاکی مراکز تک وسیع ہوگا۔پی ایچ ایف کے مطابق چینی وفد، میچز کے اوقات کار اور 29 اکتوبر کے مجوزہ اضافی میچ سے متعلق مزید تفصیلات مناسب وقت پر جاری کی جائیں گی۔

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔