بیجنگ۔9اپریل (اے پی پی):چین کےصدر شی جن پنگ نے کہا کہ نئے دور سے لے کر اب تک چین نے اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار بیجنگ میں ہمسایہ ممالک سے متعلق سینٹرل ورک کانفرنس سے خطاب میں کیا ۔ اس موقع پر پولیٹیکل بیورو کی قائمہ کمیٹی کے تمام ارکان اور چین کے نائب صدر بھی شریک تھے۔
بدھ کو منعقدہ کانفرنس سے خطاب میں چینی صدر نے مزید کہا کہ ہمیں ہم نصیب معاشرہ تشکیل دینے اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ متعلقہ امور میں ایک نیا منظر نامہ تخلیق کرنے پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔کانفرنس میں اس بات کی واضح نشاندہی کی گئی کہ چین کے اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات تاریخی طور پر ایک بہترین مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں، اور یہ تعلقات نہ صرف چین کے اردگرد کے علاقوں کی صورتحال بلکہ عالمی حالات میں گہرے تغیرات کے تناظر میں بھی ایک اہم موڑ پر ہیں۔
صدر شی نے زور دیا کہ ہمیں امن، تعاون، کھلے پن اور جامعیت جیسی ایشیائی اقدار پر عمل پیرا رہتے ہوئےبیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو (BRI) کو ایک مرکزی پلیٹ فارم کے طور پر اپناتے ہوئےبات چیت اور مشاورت پر مبنی ایشیائی سیکیورٹی ماڈل کے تحت ہمیں ہمسایہ ممالک کے ساتھ مل کر ایک بہتر مستقبل تخلیق کرنا ہوگا۔صدر شی نے کہا کہ چین اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ مل کر امن، ترقی اور خوشحالی پر مبنی ایشیا کی تشکیل کے لیے پرعزم ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=580021