بیجنگ ۔6ستمبر (اے پی پی):چین کے جنوبی علاقے طاقتور طوفان ’’یاگی‘‘ کی زد میں آنے سے سکول دوسرے روز بھی بند رہے جبکہ تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔رائٹرزکے مطابق سپر ٹائیفون یاگی کو دنیا کا دوسرا طاقتور طوفان قرار دیا گیا ہے جبکہ اس سے قبل رواں سال جولائی میں پانچویں درجے کے سب سے طاقتور طوفان بیرل نے امریکا کے ساحلی علاقوں سمیت کریبین کو اپنی لپیٹ …
چین کے جنوبی ساحلی علاقےسمندری طوفان کی زد میں، سکول بند ، پروازیں منسوخ
بیجنگ ۔6ستمبر (اے پی پی):چین کے جنوبی علاقے طاقتور طوفان ’’یاگی‘‘ کی زد میں آنے سے سکول دوسرے روز بھی بند رہے جبکہ تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔رائٹرزکے مطابق سپر ٹائیفون یاگی کو دنیا کا دوسرا طاقتور طوفان قرار دیا گیا ہے جبکہ اس سے قبل رواں سال جولائی میں پانچویں درجے کے سب سے طاقتور طوفان بیرل نے امریکا کے ساحلی علاقوں سمیت کریبین کو اپنی لپیٹ میں لیا تھا۔
جنوبی چین میں تیز ہواؤں اور شدید بارش کے باعث ٹرانسپورٹ کے ذرائع بند رکھے گئے جبکہ ہانگ کانگ کو چین کے علاقے مکاؤ اور گوانڈونگ سے جوڑنے والا طویل پل بھی آمد و رفت کے لیے بند ہے۔سمندری طوفان یاگی کی لپیٹ میں آنے والے علاقوں میں ہوائیں 245 کلومیٹر فی گھنٹہ کے حساب سے چل رہی ہیں۔ویتنام کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ملک کے شمالی علاقوں کے چار ایئرپورٹس ہفتے کے روز بھی بند رہیں گے۔ہانگ کانگ کا کہنا ہے کہ طوفان یاگی کے دوسری سمت میں بڑھنے سے ہواؤں کے زور میں کمی کا امکان ہے جس کے بعد کاروبار دوبارہ سے کھلنا شروع ہو جائیں گے، تاہم بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا لہٰذا شہریوں کو گھروں کے اندر ہی رہنے کا کہا گیا ہے۔چینی حکومت نے گوانڈونگ اور ہینان میں طوفان اور سیلاب کی صورت میں مدد کے لیے ٹاسک فورس بھجوا دی ہے۔ہینان میں اس قدر طاقتور طوفان کا آنا غیرمعمولی ہے جہاں ماضی میں کمزور نوعیت کے سمندری طوفان آتے رہے ہیں۔ 1994 سے 2003 کے درمیان ہینان میں 106 سمندری طوفان آ چکے ہیں لیکن ان میں سے صرف 9 کو سپر ٹائیفون کا درجہ دیا گیا۔









