چین کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ماہ کے دوران 16.5 ارب ڈالر اضافہ

بیجنگ۔7اکتوبر (اے پی پی):چین کے زرمبادلہ کے ذخائر ایک ماہ میں 16.5 ارب امریکی ڈالر کے اضافے کے ساتھ 33کھرب 38 ارب 70 کروڑ امریکی ڈالر ہو گئے۔ شنہوا کی رپورٹ کے مطابق اس مدت کے دوران چین کےزر مبادلہ کے ذخائر میں 0.5 فیصد اضافہ ہوا۔ چین کے سٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف فارن ایکسچینج نے اس اضافے کی وجہ کرنسی کے تبادلے اور اثاثوں کی قیمتوں میں تبدیلی کے مشترکہ …

بیجنگ۔7اکتوبر (اے پی پی):چین کے زرمبادلہ کے ذخائر ایک ماہ میں 16.5 ارب امریکی ڈالر کے اضافے کے ساتھ 33کھرب 38 ارب 70 کروڑ امریکی ڈالر ہو گئے۔ شنہوا کی رپورٹ کے مطابق اس مدت کے دوران چین کےزر مبادلہ کے ذخائر میں 0.5 فیصد اضافہ ہوا۔

چین کے سٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف فارن ایکسچینج نے اس اضافے کی وجہ کرنسی کے تبادلے اور اثاثوں کی قیمتوں میں تبدیلی کے مشترکہ اثرات کو قرار دیا۔ سٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف فارن ایکسچینج نے کہا کہ ستمبر میں امریکی ڈالر انڈیکس میں ہلکے اتار چڑھاؤ کا سامنا کرنا پڑا جبکہ عالمی مالیاتی اثاثوں کی قیمتوں میں عمو می طور پر اضافہ ہوا۔