اسلام آباد ۔ 7 ستمبر (اے پی پی) چین کے سفیر یاﺅ جنگ نے نیول ہیڈ کوارٹرز میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے الوداعی ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے خطے کی بحری سیکیورٹی میں پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی۔چین کے سفیر نے خطے میں بحری سیکیورٹی کے استحکام …
چین کے سفیر یاﺅ جنگ کی نیول ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے الوداعی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7 ستمبر (اے پی پی) چین کے سفیر یاﺅ جنگ نے نیول ہیڈ کوارٹرز میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے الوداعی ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے خطے کی بحری سیکیورٹی میں پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی۔چین کے سفیر نے خطے میں بحری سیکیورٹی کے استحکام کیلئے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔ سربراہ پاک بحریہ نے پاک چین باہمی تعلقات میں یاﺅ جنگ کی سفارتی خدمات کو سراہا۔








