چین کے شین ژو-20 مشن کے خلا نورد 5 نومبر کو زمین پر واپسی کے لیے تیار

بیجنگ۔4نومبر (اے پی پی):چین کے شین ژو-20 مشن کے خلا نوردوں نے شین ژو-21 کے عملے کے ساتھ مدار میں مشن کی ذمہ داریاں باضابطہ طور پر منتقل کر دی ہیں اور وہ 5 نومبر کو زمین پر واپسی کے لیے تیار ہیں۔شنہوا کے مطابق عملہ کے دونوں گروپوں کے ارکان نے منگل کو خصوصی تقریب میں شرکت کی جس کے دوران ملک کے خلائی سٹیشن کی چابیاں ایک دوسرے …

بیجنگ۔4نومبر (اے پی پی):چین کے شین ژو-20 مشن کے خلا نوردوں نے شین ژو-21 کے عملے کے ساتھ مدار میں مشن کی ذمہ داریاں باضابطہ طور پر منتقل کر دی ہیں اور وہ 5 نومبر کو زمین پر واپسی کے لیے تیار ہیں۔شنہوا کے مطابق عملہ کے دونوں گروپوں کے ارکان نے منگل کو خصوصی تقریب میں شرکت کی جس کے دوران ملک کے خلائی سٹیشن کی چابیاں ایک دوسرے کے حوالے کی گئیں ۔

شین ژو-20 مشن کے خلا نورد چن ڈونگ، چن ژونگرُوئی اور وانگ جیے اپنے تمام سائنسی اور تکنیکی فرائض کامیابی سے مکمل کر چکے ہیں اور اب وہ منگولیا کے علاقے میں واقع ڈونگ فینگ لینڈنگ سائٹ پر واپسی کے لیے روانہ ہوں گے۔چائنا مینڈ سپیس ایجنسی کے مطابق لینڈنگ سائٹ اور تمام معاون نظام خلا نوردوں کے محفوظ استقبال کے لیے مکمل تیاری کر چکے ہیں۔