چین کے صدر شی جن پنگ کی جانب سے پاکستان میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی مذمت،

بیجنگ۔ 15 جولائی (اے پی پی) چین کے صدر شی جن پنگ نے اتوار کو اپنے پاکستانی ہم منصب صدر مملکت ممنون حسین کے نام پاکستان میں ہونے والے دہشت گرد حملے پر اپنی تعزیت کا پیغام بھجوایا ہے۔ اس حملے میں 128 افراد جاں بحق اور 200 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں چینی صدر شی جن پنگ نے چین کی حکومت اور عوام کی …

بیجنگ۔ 15 جولائی (اے پی پی) چین کے صدر شی جن پنگ نے اتوار کو اپنے پاکستانی ہم منصب صدر مملکت ممنون حسین کے نام پاکستان میں ہونے والے دہشت گرد حملے پر اپنی تعزیت کا پیغام بھجوایا ہے۔ اس حملے میں 128 افراد جاں بحق اور 200 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں چینی صدر شی جن پنگ نے چین کی حکومت اور عوام کی جانب سے تمام متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت کا بھی اظہار کیا۔ انہوں نے سانحہ میں جاں بحق ہونے والے خاندانوں کے ساتھ اپنی دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ صدر شی جن پنگ نے کہا کہ دہشت گردی انسانیت کا مشترکہ دشمن ہے۔