بیجنگ ۔4نومبر (اے پی پی):چین کے صدر شی جن پنگ نے جمیکا میں آنے والے سمندری طوفان سے ہونے والی اموات اور بھاری نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔ شنہوا کے مطابق جمیکا کے گورنر جنرل پیٹرک ایلن کے نام اپنے پیغام میں صدر شی جن پنگ نے چینی حکومت اور عوام کی جانب سے جانی نقصان پر دکھ کا اظہار کیا اور ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین، زخمیوں …
چین کے صدر کا جمیکا میں تباہ کن سمندری طوفان سے ہونے والی اموات پر اظہارِافسوس

مزید خبریں
بیجنگ ۔4نومبر (اے پی پی):چین کے صدر شی جن پنگ نے جمیکا میں آنے والے سمندری طوفان سے ہونے والی اموات اور بھاری نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔
شنہوا کے مطابق جمیکا کے گورنر جنرل پیٹرک ایلن کے نام اپنے پیغام میں صدر شی جن پنگ نے چینی حکومت اور عوام کی جانب سے جانی نقصان پر دکھ کا اظہار کیا اور ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین، زخمیوں اور متاثرہ برادریوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
صدر شی جن پنگ نے جمیکا کو چین کا تزویراتی شراکت دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ چین جمیکا کو امداد فراہم کرنے اور عوام کو اس قدرتی آفت پر قابو پانے اور اپنے گھروں کی جلد از جلد بحالی میں مدد دینے کے لیے تیار ہے۔








