بیجنگ ۔17مئی (اے پی پی):چین کے صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پنگ نے فلسفہ اور سماجی علوم کی اعلیٰ معیار کی ترقی کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ چینی میڈیا کے مطابق شی جن پنگ نے کہا کہ سی پی سی کی اٹھارہویں قومی کانگریس کے بعد سے، چین کے فلسفہ اور سماجی علوم کے شعبے نے علوم، نظریات اور طریقہ کار کی جدت …
چین کے صدر کا چینی فکری نظام کی تعمیر کو تیز کرنے پر زور

مزید خبریں
بیجنگ ۔17مئی (اے پی پی):چین کے صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پنگ نے فلسفہ اور سماجی علوم کی اعلیٰ معیار کی ترقی کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ چینی میڈیا کے مطابق شی جن پنگ نے کہا کہ سی پی سی کی اٹھارہویں قومی کانگریس کے بعد سے، چین کے فلسفہ اور سماجی علوم کے شعبے نے علوم، نظریات اور طریقہ کار کی جدت میں مستحکم پیش رفت کی ہے، جس سے قیمتی تحقیقی نتائج حاصل ہوئے ہیں۔
انہوں نے فلسفہ اور سماجی علوم کے شعبے میں چینی فکری نظام کی تعمیر کو تیز کرنے پر زور دیا تاکہ چین، دنیا، عوام اور وقت کے سوالات کا بہتر جواب دیا جائے اور فلسفہ اور سماجی علوم کی اعلیٰ معیار کی ترقی میں نئی پیش رفت کے ساتھ چینی طرز جدیدیت کی تعمیر میں مزیدحکمت اور طاقت فراہم کی جائے۔








