چین کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں ستمبر کے دوران 22.69 ارب ڈالر کمی

111

بیجنگ ۔ 8 اکتوبر (اے پی پی) چین نے کہا ہے کہ ستمبر کے دوران اس کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 22.69 ارب ڈالر کمی ہوئی جو 14 ماہ کی کم ترین سطح اور اس کی وجہ امریکا کے ساتھ تجارتی کشیدگی کی وجہ سے ڈالر کے مقابلے میں ین کی شرح تبادلہ میں کمی ہے۔ مرکزی بینک کی جانب سے گزشتہ روز جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق ستمبر کے اختتام پر چین کے غیر ملکی ذخائر کی مالیت 30.87 کھرب ڈالر رہی جو اگست کی نسبت 22.69 ارب ڈالر کم اور 14 ماہ کی کم ترین سطح ہے۔