چین کے قریب تیل بردار جہاز اور بحری جہاز میں تصادم، 32 افراد لاپتہ

بیجنگ۔ 07جنوری (اے پی پی)چین کی وزارت ٹرانسپورٹ نے کہا ہے کہ ایرانی تیل بردار جہاز کے چین کے مشرقی ساحل کے قریب ایک بڑے بحری جہاز سے ٹکرانے کے بعد ایرانی جہاز کے عملے کے 32 ارکان لاپتہ ہوگئے۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت کا کہنا ہے کہ ہفتہ کو دیر گئے ہونے والے تصادم کے بعد تیل بردار جہاز سانچی کے 30 ایرانی اور دو بنگلہ دیشی …

بیجنگ۔ 07جنوری (اے پی پی)چین کی وزارت ٹرانسپورٹ نے کہا ہے کہ ایرانی تیل بردار جہاز کے چین کے مشرقی ساحل کے قریب ایک بڑے بحری جہاز سے ٹکرانے کے بعد ایرانی جہاز کے عملے کے 32 ارکان لاپتہ ہوگئے۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت کا کہنا ہے کہ ہفتہ کو دیر گئے ہونے والے تصادم کے بعد تیل بردار جہاز سانچی کے 30 ایرانی اور دو بنگلہ دیشی افراد لاپتا ہیں۔ یہ تصادم سانچی اور ہانگ کانگ میں رجسٹرڈ جہاز سی ایف کرسٹل کے درمیان ہوا۔چینی حکام کا کہنا ہے کہ تیل بردار جہاز جل کر مکمل طور تباہ ہو گیا ہے۔ تیل بردار جہاز پاناما میں رجسٹرڈ تھا۔

Leave a Reply