چین نے کہا ہے کہ وہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل رکن اور دنیا کے سب سے بڑے ترقی پذیر ملک کی حیثیت سے گلوبل گورننس میں مسلسل فعال کردار ادا کرتا رہا ہے۔
چین گلوبل گورننس میں فعال کردار ادا ادا کرتا رہا ہے،وزیر خارجہ وانگ یی
بیجنگ۔17جون (اے پی پی):چین نے کہا ہے کہ وہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل رکن اور دنیا کے سب سے بڑے ترقی پذیر ملک کی حیثیت سے گلوبل گورننس میں مسلسل فعال کردار ادا کرتا رہا ہے۔ شنہوا کے مطابق یہ بات چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے بدھ کو ’’زیادہ منصفانہ اور مساوی عالمی حکمرانی: چین کے اصول، تجاویز اور اقدامات‘‘ کے عنوان سے جاری ہونے والے وائٹ پیپر کے حوالے سے پریس کانفرنس میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ چین انسانیت کے مشترکہ مستقبل کی حامل عالمی برادری کی تعمیر کا حامی ہے اور حقیقی کثیرالجہتی (ملٹی لیٹرلزم) پر عمل درآمد میں پیش پیش ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین ہمیشہ عالمی امن کا معمار، عالمی ترقی میں شراکت دار، بین الاقوامی نظام کا محافظ اور عالمی عوامی خدمات فراہم کرنے والا ملک رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین گوبل گورننس کو بہتر بنانے اور اس میں اصلاحات کے لیے مسلسل کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔









