چیچہ وطنی۔ 25 فروری (اے پی پی):بی آئی ایس پی کے تحت بینظیر نشوونما پروگرام کی مانیٹرنگ کیلئے لائیو ڈیش بورڈ کا افتتاح کردیا گیا۔ یہ غذائی قلت پر قابو پانے اور بچوں کی بہتر نشوونما کے لیے اہم اقدام ہے۔ افتتاحی تقریب میں چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد اور وفاقی وزیر تخفیفِ غربت سید عمران احمد شاہ نے شرکت کی۔ بینظیر نشوونما پروگرام سے مستفید مستحق …
چیچہ وطنی،بی آئی ایس پی کے تحت بینظیر نشوونما پروگرام کی مانیٹرنگ کیلئے لائیو ڈیش بورڈ کا افتتاح

مزید خبریں
چیچہ وطنی۔ 25 فروری (اے پی پی):بی آئی ایس پی کے تحت بینظیر نشوونما پروگرام کی مانیٹرنگ کیلئے لائیو ڈیش بورڈ کا افتتاح کردیا گیا۔ یہ غذائی قلت پر قابو پانے اور بچوں کی بہتر نشوونما کے لیے اہم اقدام ہے۔ افتتاحی تقریب میں چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد اور وفاقی وزیر تخفیفِ غربت سید عمران احمد شاہ نے شرکت کی۔ بینظیر نشوونما پروگرام سے مستفید مستحق خواتین، بچے اور لڑکیاں اورترقیاتی اداروں کے نمائندوں نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر تخفیفِ غربت وسماجی تحفظ پیر سید عمران احمد شاہ نے کہا کہ پاکستان کو غذائی قلت کے سنگین چیلنج کا سامنا ہے اور تخفیفِ غربت کی اصل بنیاد انسانی ترقی ہے۔انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی مستحق ماں اور بچوں کو مالی معاونت اور خوراک کی فراہمی کو یقینی بناتا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اب تک 43 لاکھ سے زائد مائیں اور بچے بینظیر نشو نما پروگرام سے مستفید ہو چکے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم سماجی تحفظ کو خیرات نہیں بلکہ سرمایہ کاری سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے وژن کے تحت سماجی تحفظ کے اس بڑے پروگرام میں شفافیت اور مثریت کو یقینی بنایا جارہا ہے۔
اس موقع پرسینیٹر روبینہ خالدنے کہا کہ ملک تبھی ترقی کرے گا جب ہم سب مل کر اسے آگے بڑھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ میرا فوکس فیلڈ پر ہے کیونکہ وہیں مسائل کا حقیقی اندازہ ہوتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مثر سماجی تحفظ کے لیے نگرانی اور شفافیت ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارتِ صحت اور شراکت دار اداروں کے تعاون سے مانیٹرنگ کا مثر نظام قائم ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لائیو ڈیش بورڈ کے ذریعے نشوونما پروگرام کے منصوبوں کی بروقت نگرانی ممکن ہوگی۔ بینظیر نشوونما پروگرام کے لائیو ڈیش بورڈ پر ڈی جی این ایس سی آر ڈاکٹر عاصم اعجاز نے حاضرین کو بریفنگ دی۔








