اسلام آباد۔29نومبر (اے پی پی):چیک ری پبلک کے ڈومینک پالان اور قازقستان کےڈینس یوسیو نے پاکستان اے ٹی پی چیلنجر کپ کا ڈبلز ٹائٹل جیت لیا۔ہفتہ کو پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے گئے ایونٹ میں چیک ری پبلک کے ڈومینک پالان اور قازقستان کے ڈینس یوسیو نے پاکستان اے ٹی پی چیلنجر کپ 2025 کے ڈبلز فائنل میں پاکستان کے اعصام الحق قریشی اور مزمل مرتضیٰ …
چیک ری پبلک کے ڈومینک پالان اور قازقستان کےڈینس یوسیو نے پاکستان اے ٹی پی چیلنجر کپ کا ڈبلز ٹائٹل جیت لیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔29نومبر (اے پی پی):چیک ری پبلک کے ڈومینک پالان اور قازقستان کےڈینس یوسیو نے پاکستان اے ٹی پی چیلنجر کپ کا ڈبلز ٹائٹل جیت لیا۔ہفتہ کو پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے گئے ایونٹ میں چیک ری پبلک کے ڈومینک پالان اور قازقستان کے ڈینس یوسیو نے پاکستان اے ٹی پی چیلنجر کپ 2025 کے ڈبلز فائنل میں پاکستان کے اعصام الحق قریشی اور مزمل مرتضیٰ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 7-6(3)، 6-4 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
یہ تاریخی ایونٹ پہلی بار پاکستان میں منعقد ہو رہا ہے جس میں رومانیہ، ترکی، یوکرین، امریکا، چیک ری پبلک، قازقستان، آسٹریلیا، اٹلی، بلغاریہ، آسٹریا، سویڈن، جارجیا، برطانیہ اور سوئٹزرلینڈ سمیت 14 ممالک کے 25 بین الاقوامی کھلاڑی اور پاکستان کے 10 سرکردہ کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔
سویڈن کے ایلیاس یمیر جو اے ٹی پی ورلڈ/پی آئی ایف رینکنگ میں 169 ویں نمبر پر ہیں، ٹورنامنٹ کے ٹاپ سیڈ جبکہ برطانیہ کے جے کلارک، جو 213 ویں نمبر پر ہیں، سیکنڈ سیڈ کے طور پر شرکت کر رہے ہیں۔فائنل میچ اعصام الحق کے اے ٹی پی چیلنجر ٹور کیریئر کا آخری میچ بھی ثابت ہوا۔ میچ کے بعد اعصام نے شائقین کی بھرپور حمایت اور میڈیا کی شاندار کوریج پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔
پاکستانی جوڑی کی فائنل تک رسائی ملکی ٹینس کی تاریخ میں پہلی بار کسی لوکل جوڑی کا اے ٹی پی چیلنجر ٹور ڈبلز فائنل تک پہنچنا ہے جو ایک نمایاں اور یادگار کامیابی ہے۔مینز سنگلز کے سیمی فائنلز میں ترکیہ کے مرٹ الکایہ نے قازقستان کے ڈینس یوسیو کو 6-7(7)، 6-1، 6-3 سے جبکہ برطانیہ کے جے کلارک نے اپنے ہم وطن کھلاڑی زیک اسٹیفنز کو 7-5، 6-3 سے شکست دی۔








