چیک صدر پیٹر پاویل نے آندرے بابش کو نئی حکومت بنانے کا اختیار دے دیا

پراگ۔28اکتوبر (اے پی پی):چیک کے صدر پیٹر پاویل نے آندرے بابش، جو اے این او تحریک کے سربراہ ہیں، کو نئی حکومت کی تشکیل کا باضابطہ مینڈیٹ دے دیا۔شنہوا کے مطابق اے این او پارٹی، فریڈم اینڈ ڈائریکٹ ڈیموکریسی (ایس پی ڈی ) اور موٹورسٹس فار دیئر سیلوز کے درمیان اتحادی مذاکرات گزشتہ دو ہفتوں سے جاری ہیں اور ان میں اہم پیش رفت ہو چکی ہے۔ آندرے بابش نے …

پراگ۔28اکتوبر (اے پی پی):چیک کے صدر پیٹر پاویل نے آندرے بابش، جو اے این او تحریک کے سربراہ ہیں، کو نئی حکومت کی تشکیل کا باضابطہ مینڈیٹ دے دیا۔شنہوا کے مطابق اے این او پارٹی، فریڈم اینڈ ڈائریکٹ ڈیموکریسی (ایس پی ڈی ) اور موٹورسٹس فار دیئر سیلوز کے درمیان اتحادی مذاکرات گزشتہ دو ہفتوں سے جاری ہیں اور ان میں اہم پیش رفت ہو چکی ہے۔

آندرے بابش نے سماجی پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ صدارتی مینڈیٹ کے بعد اتحادی جماعتیں اب حکومت کے پروگرام اور معاہدے کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہیں۔ ان کے مطابق، "دستاویزات تیار ہوتے ہی کابینہ کی تشکیل کے مرحلے کی طرف بڑھا جائے گا،” اور ہدف دسمبر کے وسط تک نئی حکومت قائم کرنا ہے۔

ایس پی ڈی کے رہنما ٹومیئو اوکامورا نے بھی ایکس پر تصدیق کی کہ مذاکرات خوش اسلوبی سے جاری ہیں۔صدر پاویل سے ملاقات کے بعد آندرے بابش نے صحافیوں کو بتایا کہ اتحادی معاہدہ آئندہ چند دنوں میں دستخط کے لیے تیار ہو سکتا ہے۔