چےف آف آرمی سٹاف انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ 25 ستمبر سے اسلام آباد میں شروع ہوگا

120

اسلام آباد ۔ 22 ستمبر (اے پی پی) پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام چےف آف آرمی سٹاف انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ 25 ستمبر سے مصحف سکواش کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہوگا۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری گروپ کیپٹن عامر نواز نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں شرکت کےلئے غیر ملکی کھلاڑےوں کی آمد کا سلسلہ 25 ستمبر سے شروع ہوگا۔ مصر کے عمر عبدالمعید انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ میں ٹاپ سیڈ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ کوالیفائنگ راﺅنڈ کے مقابلے 27 اور 28 ستمبر کو ہونگے جبکہ ٹورنامنٹ کے مین راﺅنڈ کے مقابلے29 ستمبر سے 2 اکتوبر تک کھیلے جائیں گے۔ ایونٹ کے مین راﺅنڈ میں 12 کھلاڑیوں کو رکھا گیا ہے جس میں 7 غیر ملکی اور 5 پاکستانی کھلاڑی شامل ہوں گے۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان کے نامور کھلاڑیوں سمیت غیر ملکی کھلاڑی بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔