اسلام آباد ۔ 26 اپریل (اے پی پی) سی پیک کے دوسرے مرحلے میں پاکستان میں چین کے تعاون سے صعنتی انقلاب برپا ہوگا، اس مرحلہ میں چاروں صوبوں ‘ گلگت بلتستان ‘ فاٹا اور آزاد کشمیر میں 9 صنعتی زونز بنائیں جائیں گے ان خیالات کا اظہار مقررین نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک ) منصوبے کے تحت خصوصی اقتصادی زونز اور سی پیک میں روزگار کے مواقع …
چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت خصوصی اقتصادی زونز اور سی پیک میں روزگار کے مواقع پر سیمینار سے مقررین کا خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 اپریل (اے پی پی) سی پیک کے دوسرے مرحلے میں پاکستان میں چین کے تعاون سے صعنتی انقلاب برپا ہوگا، اس مرحلہ میں چاروں صوبوں ‘ گلگت بلتستان ‘ فاٹا اور آزاد کشمیر میں 9 صنعتی زونز بنائیں جائیں گے ان خیالات کا اظہار مقررین نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک ) منصوبے کے تحت خصوصی اقتصادی زونز اور سی پیک میں روزگار کے مواقع کے حوالے سے اسلام آباد میں ایک روزہ سیمینار کے دوران کیا۔ سیمینار میں معروف ماہرین اقتصادیات ڈاکٹر سلمان شاہ، ڈاکٹر اعجاز اکرم، ڈاکٹر ظفر محمود، سعود بنگش اور ڈاکٹر نادیہ فاروق سمیت مختلف مقررین نے خطاب کیا۔








