ڈائریکٹر جنرل کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے سیاحتی مقامات شوگراں اور کاغان میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جس میں مقامی عوامی نمائندوں، ہوٹل مالکان، ہوٹلز ایسوسی ایشن، دیگر مقامی تنظیموں کے عہدیداران اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔کھلی کچہریوں میں ڈائریکٹر جنرل رحمت علی نے سیاحت سے وابستہ مختلف مسائل پر تفصیلی گفتگو کی اور شرکاء کے مختلف سوالات اور تجاویز کو غور سے سنا
ڈائریکٹر جنرل کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی سیاحتی مقامات شوگراں اور کاغان میں کھلی کچہری

مزید خبریں
مانسہرہ۔ 29 اپریل (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے سیاحتی مقامات شوگراں اور کاغان میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جس میں مقامی عوامی نمائندوں، ہوٹل مالکان، ہوٹلز ایسوسی ایشن، دیگر مقامی تنظیموں کے عہدیداران اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔کھلی کچہریوں میں ڈائریکٹر جنرل رحمت علی نے سیاحت سے وابستہ مختلف مسائل پر تفصیلی گفتگو کی اور شرکاء کے مختلف سوالات اور تجاویز کو غور سے سنا۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ سیاحتی شعبہ کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہےہیں ۔
اس موقع پر وادی کاغان میں سیاحت کے فروغ کے لیے جاری اور مجوزہ منصوبوں پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ کھلی کچہریوں میں ایکو ٹورازم اور ایڈونچر ٹورازم کے فروغ کے لیے کیے جانے والے اقدامات، کاغان، ناران اور بٹہ کنڈی کی ماسٹر پلاننگ، اور نئے سیاحتی مقامات کی نشاندہی سے متعلق امور بھی زیرِ بحث آئے۔ڈائریکٹر جنرل رحمت علی نے شرکاء سے کہا کہ کاغان ویلی کو ایک جدید اور پائیدار سیاحتی مرکز بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، اور اس ضمن میں مقامی کمیونٹی کا کردار نہایت اہم ہے۔








