ڈان میڈیا گروپ کو گزشتہ 13 ماہ میں 860 ملین روپے کے اشتہارات جاری کئے گئے، وزیر اطلاعات

اسلام آباد۔20دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ڈان میڈیا گروپ نے گزشتہ 13 ماہ کے دوران وفاقی و صوبائی حکومتوں سے تقریباً 860 ملین روپے اشتہارات کی مد میں وصول کئے۔ ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ یہ معاملہ ریکارڈ پر ہے اور اس حوالے سے تمام تفصیلات شیئر کی جا سکتی ہیں۔ سرکاری …

اسلام آباد۔20دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ڈان میڈیا گروپ نے گزشتہ 13 ماہ کے دوران وفاقی و صوبائی حکومتوں سے تقریباً 860 ملین روپے اشتہارات کی مد میں وصول کئے۔ ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ یہ معاملہ ریکارڈ پر ہے اور اس حوالے سے تمام تفصیلات شیئر کی جا سکتی ہیں۔

سرکاری اشتہارات کی تقسیم سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بعض میڈیا ادارے دیگر اداروں کے مقابلے میں زیادہ اشتہارات وصول کرتے ہیں تاہم میڈیا ہائوسز کے لئے ضروری ہے کہ وہ کارپوریٹ گورننس اور مالی خودمختاری کو ترجیح دیں۔ میڈیا ہاؤسز کا اپنا پائیدار ماڈل ہونا چاہئے۔ کسی بھی میڈیا گروپ کے لئے مکمل طور پر سرکاری اشتہارات پر انحصار کرنا قابل عمل نہیں ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ڈان میڈیا ایک بڑا گروپ ہے، گزشتہ 13 ماہ میں 860 ملین روپے اشتہارات کی مد میں وصول کرنے کے باوجود ملازمین کو برخاست کیا جا رہا ہے، یہ ان کا انٹرنل معاملہ ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نےواضح کیا کہ اس گروپ کو سرکاری اشتہارات کے اجراء پر کوئی پابندی نہیں ہے اور متعدد مہمات اس وقت بھی جاری ہیں۔