گلگت۔28دسمبر (اے پی پی):ڈاکٹر افتخار علی قراقرم یونیورسٹی کے شعبہ سیاسیات اوربین الاقوامی سٹڈیز اور ڈاکٹرجعفر امان سوشیالوجی کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ مقرر کیاگیا۔شعبہ تعلقات عامہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی سے جاری پریس ریلیز کے مطابق نئے تعینات سربراہ شعبہ سیاسیات و بین لااقوامی سٹڈیز قراقرم یونیورسٹی کے سینٹ کے ممبر بھی ہیں۔ ڈاکٹر افتخارعلی نے ملایا یونیورسٹی ملیشیا کے شعبہ بین الاقوامی اور سٹریٹجک سٹڈیز سے ڈاکٹریٹ کرکے قائداعظم یونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ آف ڈیفنس اینڈ سٹریٹیجک سٹڈیز سے ایم ایس سی اور ایم فل کرچکے ہیں۔ڈاکٹر افتخار علی ہاورڈ بیکر جونیئر سنٹر فار پبلک پالیسی، یونیورسٹی آف ٹینیسی امریکہ اور سینٹر فار گلوبل سکیورٹی ایند کوآپریشن نیو میکسیکو امریکہ کے ریسرچ فیلو رہے ہیں۔
انہوں نے 2022 میں جنوبی کوریا کی مشہور یونیورسٹی کوریا انسٹیٹیوٹ آف ایڈوانس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے جوہری عدم پھیلاؤ کی فیلوشپ حاصل کی ہے جبکہ حال ہی میں انہوں نے ورلڈ نیوکلیئر یونیورسٹی جاپان سے لیڈرشپ مینجمنٹ پر فیلوشپ کیا ا ور مختلف قومی اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ وابسطہ رہے ہیں۔اس کے علاوہ قومی سطح پر وہ گلگت بلتستان لوکل کونسل بورڈ کے سیکرٹری جبکہ آئی ایس پی آر میں ریسرچ آفیسر کے فرائض بھی سرانجام دے چکے ہیں اور بین الاقوامی سطح پر سی آر ڈی ایف گلوبل واشنگٹن، سینڈیا نیشنل لیبارٹریز امریکہ اور اقوام متحدہ کے ادارے آئی اے ای اے کے ذیلی ادارے انٹرنیشنل نیو کلیئر سکیورٹی ایجوکیٹرز نیٹ ورک کے ساتھ جوہری عدم پھیلاؤ اور پاکستان کے نیوکلیئر ڈیٹرینس کے موضوعات پر ریسرچ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں،
انکے مقالے مختلف بین الاقوامی جریدوں میں چھپ چکے ہیں جبکہ ڈاکٹرجعفر امان قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت کے شعبہ عمرانیات اور بشریات میں سربراہ تعینات کیے گئے ہیں، وہ سوشیالوجی میں ڈاکٹریٹ اور ہوہائی یونیورسٹی سے پوسٹ ڈاکٹریٹ فیلو شپ کرچکے ہیں۔ ڈاکٹر جعفر کی پی ایچ ڈی کی تحقیق ازدواجی اطمینان پر مرکوز تھی ان کا مقالہ پاکستانی مسلم جوڑوں میں ازدواجی اطمینان کو متاثر کرنے والے عوامل پر تھا ،
ان کی دلچسپی کے اہم شعبے ازدواجی اطمینان، مذہبی اور سماجی عدم مساوات شامل ہیں۔ یہ تبدیلیاں قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر پروفیسر عطا اللہ شاہ کی منظوری سے ہوئی ہیں۔ وائس چانسلر کے آئی یو اور یونیورسٹی سینئرانتظامی وتدریسی آفیسران نے نئے تعینات شعبہ جاتی سربراہان کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے امیدظاہر کیاکہ وہ شعبہ جات میں مزید بہتر اندا زمیں معیاری تعلیم وتحقیق کو پروان چڑھانے میں اپنے صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔