ڈاکٹر خطیر احمد نے ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 خیبر پختونخوا کا چارج سنبھال لیا

ڈاکٹر خطیر احمد نے ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 خیبر پختونخوا کا چارج سنبھال لیا۔ ریسکیو 1122 خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈاکٹر خطیر احمد (گریڈ 20) کے آفیسر نے ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 خیبر پختونخوا کا چارج سنبھال لیا ہے

پشاور۔ 16 اکتوبر (اے پی پی):ڈاکٹر خطیر احمد نے ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 خیبر پختونخوا کا چارج سنبھال لیا۔ ریسکیو 1122 خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈاکٹر خطیر احمد (گریڈ 20) کے آفیسر نے ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 خیبر پختونخوا کا چارج سنبھال لیا ہے۔

اس سے قبل وہ ڈائریکٹر جنرل ریسکیو اکیڈمی خیبر پختونخوا کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ڈاکٹر خطیر احمد کی تعیناتی کے بعد وہ صوبے بھر میں ریسکیو 1122 کی سرگرمیوں، آپریشنل امور اور ادارے کی مجموعی کارکردگی کی نگرانی کریں گے۔