رکن بلوچستان اسمبلی حاجی فضل قادر مندوخیل نے کہا کہ کرکٹ کا کھیل ہمارے نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سےدور رکھ کر ان کی توانائیوں کو درست سمت میں گامزن کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔ زیڈ سی ایل کرکٹ لیگ جیسے مقابلے مقامی سطح پر چھپے ہوئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے اور نوجوانوں میں نظم و ضبط، صحت مند رجحان اور کھیلوں کے جذبے کو فروغ دینے کا اہم ذریعہ ہیں۔
کرکٹ نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھ کر مثبت سمت میں گامزن کرنے کا ذریعہ ہے،رکن بلوچستان اسمبلی

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی):رکن بلوچستان اسمبلی حاجی فضل قادر مندوخیل نے کہا کہ کرکٹ کا کھیل ہمارے نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سےدور رکھ کر ان کی توانائیوں کو درست سمت میں گامزن کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔ زیڈ سی ایل کرکٹ لیگ جیسے مقابلے مقامی سطح پر چھپے ہوئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے اور نوجوانوں میں نظم و ضبط، صحت مند رجحان اور کھیلوں کے جذبے کو فروغ دینے کا اہم ذریعہ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ژوب میں منعقدہ زیڈ سی ایل کرکٹ لیگ کے گرینڈ فائنل میں بطورِ اسپانسر اور مہمانِ خصوصی شرکت کے موقع کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔گراؤنڈ آمد پر لیگ کے منتظمین اور شائقینِ کرکٹ نے ایم پی اے حاجی فضل قادر مندوخیل کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر انہوں نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور فائنل میں پہنچنے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے بلند حوصلے کی داد دی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی حاجی فضل قادر مندوخیل نے کہا کہ کرکٹ کا کھیل ہمارے نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھ کر ان کی توانائیوں کو درست سمت میں گامزن کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔
زیڈ سی ایل کرکٹ لیگ جیسے مقابلے مقامی سطح پر چھپے ہوئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے اور نوجوانوں میں نظم و ضبط، صحت مند رقابت اور کھیلوں کے جذبے کو فروغ دینے کا اہم ذریعہ ہیں۔انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ ژوب میں کھیلوں کے میدانوں کو آباد رکھنے اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون اور سرپرستی جاری رکھیں گے۔اس موقع پر ٹورنامنٹ کی انتظامیہ، اور مقامی کھلاڑیوں نے ایم پی اے حاجی فضل قادر مندوخیل کی جانب سے بطور اسپانسر تعاون کرنے اور ایونٹ کی سرپرستی پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی اس کاوش سے علاقے میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو ایک نئی توانائی ملی ہے۔میچ کے اختتام پر مہمانِ خصوصی ایم پی اے حاجی فضل قادر مندوخیل نے ونر اور رنر اپ ٹیموں کے کپتانوں اور کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، سرٹیفکیٹس تقسیم کیے، جبکہ بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو انفرادی انعامات سے بھی نوازا گیا۔







