اسلام آباد۔24دسمبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے پاکستان میں جنوبی کوریا کے سبکدوش ہونے والے سفیر کواک سانگ کیو نے جمعرات کو یہاں الوداعی ملاقات کی۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان جنوبی کوریا کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے اور مشترکہ مفاد ات کے تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے کا خواہشمند ہے۔ صدر عارف علوی نے کہا …
ڈاکٹر عارف علوی سے پاکستان میں جنوبی کوریا کے سبکدوش ہونے والے سفیر کی الوداعی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔24دسمبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے پاکستان میں جنوبی کوریا کے سبکدوش ہونے والے سفیر کواک سانگ کیو نے جمعرات کو یہاں الوداعی ملاقات کی۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان جنوبی کوریا کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے اور مشترکہ مفاد ات کے تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے کا خواہشمند ہے۔ صدر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان اور جنوبی کوریا کے مابین دوطرفہ تجارت کے موجودہ حجم کو بڑھانے کی کافی صلاحیت موجود ہے۔ دونوں ممالک کے مابین ثقافتی اور سیاسی وفود کے تبادلوں کی اشد ضرورت ہے۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے جنوبی کوریا کی جانب سے توانائی اور انفراسٹرکچر منصوبوں کیلئے اقتصادی تعاون ترقیاتی فنڈ میں اضافے کو سراہا۔ انہوں نے سبکدوش ہونے والے سفیر کو پاکستان میں اپنی مدت کی کامیاب تکمیل پر مبارکباد پیش کی اور دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں جنوبی کورین سفیر کے کردار کو سراہا۔








