ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سینئر صحافی سید شمس رضوی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد ۔ 9 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سینئر صحافی سید شمس رضوی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا۔اپنے تعزیتی پیغام میں معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق نے کہا کہ شعبہ صحافت میں ان کی گراں قدر خدمات ہیں جن کو فراموش نہیں کیا جا سکتا، مرحوم نہ صرف ایک بلند پایہ صحافی تھے …

اسلام آباد ۔ 9 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سینئر صحافی سید شمس رضوی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا۔اپنے تعزیتی پیغام میں معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق نے کہا کہ شعبہ صحافت میں ان کی گراں قدر خدمات ہیں جن کو فراموش نہیں کیا جا سکتا، مرحوم نہ صرف ایک بلند پایہ صحافی تھے بلکہ ایک ادارہ کی حیثیت رکھتے تھے،انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے ۔