گورنمنٹ ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا میں انسولین کی فراہمی بحال کر دی گئی ہے
ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا میں انسولین کی فراہمی بحال، شوگر کے مریضوں کو بڑا ریلیف

مزید خبریں
سرگودھا۔ 07 جولائی (اے پی پی):گورنمنٹ ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا میں انسولین کی فراہمی بحال کر دی گئی ہے جس سے شوگر کے مریضوں کو بڑا ریلیف ملا ہے۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد سہیل خواجہ نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گورنمنٹ ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا میں انسولین کی باقاعدہ فراہمی شروع کر دی گئی جس پرمریضوں اوراُنکے اہل خانہ نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد سہیل خواجہ نے کہا کہ گزشتہ کچھ عرصے سے انسولین کی عدم دستیابی کے باعث مریض مشکلات کا سامنا کر رہے تھے
تاہم مؤثر اقدامات کے نتیجے میں ادویات کی فراہمی یقینی بنا دی گئی ہے جس سے مریضوں کو فوری ریلیف ملا ہے۔ ایم ایس ڈاکٹرمحمد سہیل خواجہ نے کہا کہ مریضوں کو معیاری طبی سہولیات اور ضروری ادویات کی بروقت فراہمی ہسپتال انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ اُنہوں نے یقین دہانی کرائی کہ مستقبل میں بھی انسولین سمیت دیگر ضروری ادویات کی مسلسل دستیابی یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔








