اسلام آباد ۔ 14 فروری (اے پی پی) پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل (پی اے آر سی) نے چاول کی پیداوار میں اضافہ اور فصل کی ترقی کیلئے فیڈرل سیڈ سرٹیفکیشن ڈیپارٹمنٹ (ادارہ برائے بیج کی تصدیق اور رجسٹریشن) کو ہائبرڈز چاول کی 16 تجاویز پیش کیں۔ بدھ کوپی اے آر سی ورائٹی اویلوایشن کمیٹی کا اجلاس ممبر پلانٹ سائنسز ڈویژن ڈاکٹر محمد انجم علی کی زیر صدارت پی اے آر …
ڈاکٹر محمد انجم علی کی زیر صدارت پی اے آر سی کی ورائٹی اویلوایشن کمیٹی کا اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 فروری (اے پی پی) پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل (پی اے آر سی) نے چاول کی پیداوار میں اضافہ اور فصل کی ترقی کیلئے فیڈرل سیڈ سرٹیفکیشن ڈیپارٹمنٹ (ادارہ برائے بیج کی تصدیق اور رجسٹریشن) کو ہائبرڈز چاول کی 16 تجاویز پیش کیں۔ بدھ کوپی اے آر سی ورائٹی اویلوایشن کمیٹی کا اجلاس ممبر پلانٹ سائنسز ڈویژن ڈاکٹر محمد انجم علی کی زیر صدارت پی اے آر سی میں منعقد ہوا۔ کونسل کے نیشنل کوآرڈینیٹر (برائے چاول) نے ہائبرڈز چاول کی 16 تجاویز وفاقی ادارہ برائے بیج کی تصدیق و رجسٹریشن کے سامنے پیش کیں۔ اجلاس میں چاول کے بیج سے تعلق رکھنے والی ملکی اور بین الاقوامی کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں چاول کی فصل کی ترقی، بہتری اور بیج کے بہتر استعمال پر زور دیتے ہوئے ہائبرڈز چاول کے معیار کی تعریف اور حوصلہ افزائی کی گئی۔ اجلاس میں سیڈ ایکٹ 2016ءکے مطابق چاول کی پیداوار میں اضافہ اور بیج کے بہتر استعمال کیلئے مزید اقدامات اٹھانے اور تحقیقی سرگرمیوں کے فروغ پر زور دیا گیا۔








