ڈاکٹر محمد فیصل 2 سال سے زائد کی فعال مدت پوری کرنے کے بعد ترجمان دفتر خارجہ کے آفس سے رخصت ہو گئے،انھیں جرمنی میں پاکستان کا سفیر مقرر کردیا گیا

اسلام آباد ۔ 2 جنوری (اے پی پی) ڈاکٹر محمد فیصل 2 سال سے زائد کی فعال مدت پوری کرنے کے بعد ترجمان دفتر خارجہ کے آفس سے رخصت ہو گئے۔ ڈاکٹر فیصل اکتوبر 2017ءمیں ترجمان دفتر خارجہ تعینات کئے گئے تھے۔ ڈاکٹر فیصل نے خارجہ پالیسی کے حوالہ سے معاملات سے متعلق پاکستان کے مو¿قف کو اجاگر کرنے کیلئے مرکزی دھارے اور سوشل میڈیا دونوں پر انتہائی فعال کردار …

اسلام آباد ۔ 2 جنوری (اے پی پی) ڈاکٹر محمد فیصل 2 سال سے زائد کی فعال مدت پوری کرنے کے بعد ترجمان دفتر خارجہ کے آفس سے رخصت ہو گئے۔ ڈاکٹر فیصل اکتوبر 2017ءمیں ترجمان دفتر خارجہ تعینات کئے گئے تھے۔ ڈاکٹر فیصل نے خارجہ پالیسی کے حوالہ سے معاملات سے متعلق پاکستان کے مو¿قف کو اجاگر کرنے کیلئے مرکزی دھارے اور سوشل میڈیا دونوں پر انتہائی فعال کردار ادا کیا۔ جمعرات کو ہفتہ وار پریس بریفنگ سے قبل میڈیا سے اپنی آخری ملاقات کے دوران ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ ان کا ملازمت کا دور انتہائی دلچسپ رہا، جہاں خارجہ پالیسی کے محاذ پر اہم پیشرفت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ کلبھوشن یادیوکا واقعہ، اسے قونصلر رسائی اور اس سلسلہ میں عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ، کرتارپور راہداری کا کھولنا اور میری تجویز پر وزارت خارجہ میں جدید ترین آڈیٹوریم کی تعمیر جیسے اہم واقعات میری تعیناتی کے دوران رونما ہوئے۔ ڈاکٹر فیصل نے ترجمان دفتر خارجہ کی حیثیت سے تعیناتی کے دوران فروری 2019ءمیں پاک فضائیہ کی جانب سے بھارتی طیارے کو مار گرانے، برہان وانی کی شہادت کے بعد مقبوضہ کشمیر میں شورش، 5 اگست2019ءکومقبوضہ کشمیر میں بھارتی یکطرفہ اور غیر قانونی اقدام اور یو این جنرل اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کے تاریخی خطاب جیسے واقعات کو ہینڈل کیا۔ وزارت خارجہ میںحالیہ تقرری و تبادلوں میں ڈاکٹر محمد فیصل جرمنی میں پاکستان کے سفیر مقرر کر دیئے گئے ہیں۔