ڈاکٹر مصدق ملک کی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 22 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو بھی اب منی ٹریل جمع کرانی ہو گی کیونکہ آئین و قانون کا اطلاق تو سب پر یکساں ہونا چاہیئے‘ وزیراعظم محمد نواز شریف سے تو ان کی تین نسلوں کا حساب مانگا جاتا ہے لیکن عمران خان سے تو انکے دادا کا حساب نہیں …

اسلام آباد ۔ 22 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو بھی اب منی ٹریل جمع کرانی ہو گی کیونکہ آئین و قانون کا اطلاق تو سب پر یکساں ہونا چاہیئے‘ وزیراعظم محمد نواز شریف سے تو ان کی تین نسلوں کا حساب مانگا جاتا ہے لیکن عمران خان سے تو انکے دادا کا حساب نہیں مانگا جا رہا بلکہ انہوں نے خود جو کاﺅنٹی کرکٹ کھیلی اور وہ کاﺅنٹیاں ابھی بھی آباد ہیں جن پر کسی نے قبضہ نہیں کیا اس لیے عمران خان کو ان بنک ٹرانزکشنز کا ریکارڈ عدالت میں جمع کرانا چاہیئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

Leave a Reply