ایبت آباد۔ 14 دسمبر (اے پی پی):ایبٹ آباد پولیس اور جرائم پیشہ عناصر کے درمیان پولیس مقابلے کے دوران ڈاکٹر وردہ اغواء و قتل کیس میں مطلوب مرکزی ملزم شمریز ہلاک ہو گیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد ہارون خان نے ڈی پی او آفس میں پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ پولیس مقابلہ تھانہ نواں شہر کی حدود، مقام رحمت خان کے نزدیک اُس وقت ہوا جب پولیس ٹیم …
ڈاکٹر وردہ اغواء و قتل کیس، مرکزی ملزم شمریز پولیس مقابلے میں ہلاک

مزید خبریں
ایبت آباد۔ 14 دسمبر (اے پی پی):ایبٹ آباد پولیس اور جرائم پیشہ عناصر کے درمیان پولیس مقابلے کے دوران ڈاکٹر وردہ اغواء و قتل کیس میں مطلوب مرکزی ملزم شمریز ہلاک ہو گیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد ہارون خان نے ڈی پی او آفس میں پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ پولیس مقابلہ تھانہ نواں شہر کی حدود، مقام رحمت خان کے نزدیک اُس وقت ہوا جب پولیس ٹیم ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی کر رہی تھی۔ اس کارروائی میں ایس ایچ او کینٹ اور ایس ایچ او نواں شہر معہ نفری شامل تھے۔
ڈی پی او کے مطابق دورانِ کارروائی ملزم شمریز اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن کر ہلاک ہو گیا جبکہ اس کے دو ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔ پولیس نے موقع واردات سے ایک پستول معہ کارتوس برآمد کر لیا ہے۔ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ واقعہ کا مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی جاری ہےجبکہ ہلاک ملزم کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔








