واشنگٹن۔ 19 مئی (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کی وباء بارے بروقت معلومات کی فراہمی میں ناکامی کے باوجود چین کی حمایت اور بدانتظامی کے الزامات عائد کرتے ہوئے 30 روز کے اندر عالمی ادارہ صحت کی فنڈنگ مستقل طور پر معطل کرنے کی دھمکی دے دی ہے نیز وہ عالمی ادارہ صحت کی رکنیت ترک کر دیں گے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق …
امریکی صدر ٹرمپ کی عالمی ادارہ صحت کی فنڈنگ 30 روز کے اندر مستقل طور پر معطل کرنے کی دھمکی

مزید خبریں
واشنگٹن۔ 19 مئی (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کی وباء بارے بروقت معلومات کی فراہمی میں ناکامی کے باوجود چین کی حمایت اور بدانتظامی کے الزامات عائد کرتے ہوئے 30 روز کے اندر عالمی ادارہ صحت کی فنڈنگ مستقل طور پر معطل کرنے کی دھمکی دے دی ہے نیز وہ عالمی ادارہ صحت کی رکنیت ترک کر دیں گے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹر پرعالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہینوم گیبریسس کے نام پوسٹ کیے گئے خط میں لکھا کہ اگر عالمی ادارہ صحت نے آئندہ 30 روز کے اندر کورونا وائرس کی وباء بارے تحقیقات میں بڑے پیمانے پر بہتری لانے کا عہد نہیں کرتا تو وہ ادارے کے لیے امریکی امداد کی عارضی معطلی کو مستقل میں تبدیل کر دیں گے اور باڈی میں اپنی رکنیت پر دوبارہ نظر ثانی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ باڈی کے لیے امریکی رکنیت بحال رہنے کا واحد راستہ یہی ہے کہ وہ چین سے آزادانہ معلومات کا مطالبہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی انتظامیہ نے پہلے ہی عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس کے ساتھ اصلاحات پر بات چیت شروع کردی ہے۔ قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس سے متعلق اپنے فرائض شفاف انداز میں سرانجام نہیں دیئے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کی وباء بارے بروقت معلومات کی فراہمی میں ناکامی کے باوجود چین کی حمایت اور بدانتظامی کے الزامات عائد کرتے ہوئے گزشتہ ماہ عالمی ادارہ صحت کی فنڈنگ روک دی تھی۔ امریکی حکومت عالمی ادارہ صحت کے بجٹ کا 15 فیصد اور مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس 9 فیصد سے زیادہ فنڈنگ فراہم کرتے ہیں جبکہ چین اور آسٹریلیا عالمی ادارہ صحت کو ایک فیصد فنڈنگ بھی فراہم نہیں کرتے۔








